صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 500 کی خطرناک حد کو عبور کر کے 581 تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر آج بھی شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ائیر کی رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے، جب کہ دہلی 253 AQI کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دیگر شہروں میں فیصل آباد 761 AQI کے ساتھ آلودگی میں پہلے، ملتان 460 کے ساتھ تیسرے، شیخوپورہ 449، جھنگ 427 اور پتوکی 376 پر ریکارڈ کیے گئے۔ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ شہریوں کے لیے سنگین صحت کے مسائل پیدا کر رہی ہے، جن میں سانس کی تکالیف، آنکھوں کی جلن اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔