حیدرآباد راجندر نگر میں انڈیگو ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے راجندر نگر میں انڈیگو ایئرلائن سے وابستہ ایک ایئر ہوسٹس نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ جانوی گپتا انڈیگو ایئرلائن میں کیبن کریو کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں اور شیورامپلی کے علاقے پراویڈنٹ کین ورتھ اپارٹمنٹس میں اپنی ایک دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔رپورٹس کے مطابق 24 اکتوبر کی رات جانوی نے دو ساتھیوں اور ایک دوست کے ساتھ گھر پر پارٹی کی، جس کے بعد سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔ صبح تقریباً 4 بجے جانوی نے اپنے کمرے میں پھانسی لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔جب اس کی دوست نے صبح دروازہ کھٹکھٹایا اور کوئی جواب نہ ملا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، جہاں جانوی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس کے مطابق جانوی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔