سندھ ہائیکورٹ میں 14 سالہ بچی کی منشیات فروشی کے الزام میں درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے والدین کی جانب سے کم عمر بیٹی سے منشیات فروخت کروانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو فوری طور پر والدین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو گرفتار کر کے منشیات فروشی میں بیٹی کے استعمال پر تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماں باپ بچوں کی تربیت، نگرانی اور حفاظت کے ذمہ دار ہیں، اگر والدین اس جرم میں ملوث پائے جائیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کیا جائے۔