خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ایک اہم ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال، دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور امن و امان کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، جس میں کوئی دوسرا عہدیدار موجود نہیں تھا۔ ملاقات امن جرگہ سے قبل ایک کرٹسی کال کے طور پر ہوئی۔ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے صوبے میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات، امن و استحکام کی صورتحال اور اداروں کے باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی، جبکہ نئے منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ون ٹو ون ملاقات کر کے ایک نیا انداز اختیار کیا ہے۔