گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر نے فوڈ رائیڈر کی جان لے لی 19 سالہ فیضان موقع پر جاں بحق

لاہور گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 19 سالہ فوڈ رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔حادثہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیضان کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ اس کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔