جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل جرائم کی تحقیقات کے لیے جدید سینٹر آف ڈیجیٹل فارنزک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح

جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل جرائم کی تحقیقات اور تربیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینٹر آف ڈیجیٹل فارنزک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CDFST) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔یہ منصوبہ پلاننگ کمیشن اسلام آباد کی مالی معاونت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے مطابق، اس سینٹر میں ڈیجیٹل کرائم انویسٹی گیشن، موبائل فراڈ ڈیٹیکشن، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ فارنزک، سائبر کرائم انویسٹی گیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے عملی اطلاقات پر خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر پاکستان میں ڈیجیٹل فارنزک تحقیق و تربیت کے میدان میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جو طلبہ، ماہرین اور تحقیق کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔