جامعہ پشاور میں 9 ڈیپارٹمنٹس کے انڈرگریجویٹ پروگرام بند طلبہ کے کم داخلوں کو وجہ قرار دیا گیا

پشاور جامعہ پشاور نے طلبہ کے کم داخلوں کے باعث 9 ڈیپارٹمنٹس کے انڈرگریجویٹ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس فیصلے سے متعلق باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق جن شعبوں کے پروگرام بند کیے گئے ہیں، ان میں جیوگرافی، ہسٹری، ہوم اکنامکس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جن ڈیپارٹمنٹس میں 15 سے کم طلبہ نے داخلہ لیا، وہاں انڈرگریجویٹ پروگرام معطل کردیے گئے ہیں۔ بعض شعبوں میں صرف 1، 2 یا 3 طلبہ نے ہی داخلہ لیا تھا۔جامعہ پشاور کی انتظامیہ نے متعلقہ طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے داخلوں اور منتقلی کے معاملات کے لیے فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ سے رجوع کریں۔