بلوچستان: ضلعی کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکہ، 8 افراد زخمی

ضلع کیچ، بلوچستان: ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ تربت پریس کلب روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہےپولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کروایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ دھماکے کے دوران ڈپٹی کمشنر بشیر احمد محفوظ رہے۔ ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن بلوچ کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور واقعہ کی جگہ پر پولیس اور ایف سی موجود ہیں۔