کراچی: گارڈن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم بہزاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی جوائننگ لیٹرز، پاکستانی کرنسی، ڈالرز، پی آئی اے اور اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس، پلاٹ کے جعلی کاغذات، ڈالرز بنانے کے کالے کاغذ، کیمیکل اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا اور جعلی جوائننگ آرڈر فراہم کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ چار سال سے جعلسازی میں ملوث ہے اور کرنسی نوٹوں کے درست سائز تیار کرنے کے لیے متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھیں۔ ملزم سے کرنسی نوٹوں کے سائز کے بڑی تعداد میں سفید کاغذ بھی برآمد ہوئے ہیں
 
		 
                     
                             
                             
                             
                             
                             
				 
				