پاکستان سے جنگ: صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا ہے کہ اب پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی مودی سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں تجارت سمیت کئی امور پر گفتگو کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اب روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا، جبکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو رکوا دیا تھا کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کی جنگ بڑھ سکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے دنیا میں ہونے والی آٹھ جنگیں ختم کروائیں اور زیادہ تر تنازعات کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔ چین سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور چین کے ساتھ اچھا کام