ٹرمپ کے قریب فیلڈ مارشل عاصم منیر سی این این کی رپورٹ میں پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اجاگر

سی این این کی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اپنے پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کے مداح بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، جبکہ پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارتکاری سے خطے میں ملک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
تجزیہ کار فرید زکریا کے مطابق، ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں امریکہ اور بھارت کے درمیان پالیسی کا رخ اچانک تبدیل کر دیا ہے۔ مصر کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا “پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2025 میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پایا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا بھی اعلان کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سی این این کے مطابق، پاکستان اب ایک ذمہ دار اور مؤثر عسکری شراکت دار کے طور پر اُبھر چکا ہے، جس کی صلاحیتوں نے سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک کو متاثر کیا، اور اسی وجہ سے ریاض نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدہ کیا ہے۔