ملتان روڈ پر پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی چارسدہ کی غنی خان روڈ پر اسی نوعیت کے حادثے میں گاڑی کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے، جو فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔