پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔
نیشنل ای او سی (ایمرجنسی آپریشنز سینٹر) کے مطابق مہم کے ابتدائی چھ دنوں کے دوران 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 61 لاکھ 67 ہزار اور بلوچستان میں 25 لاکھ 84 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 94 ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔نیشنل ای او سی کے ترجمان کے مطابق پولیو سے پاک پاکستان کے لیے والدین اور سرپرستوں کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ قوم کے مستقبل کو اس موذی مرض سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔