اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری نے کی، جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے کی کشیدہ صورتحال اور پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں (ن) لیگ کی قیادت کے ساتھ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شرکاء کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی، پارلیمانی اور آئینی معاملات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ (ن) لیگ کے ساتھ کئی حل طلب امور پر پیش رفت ہوئی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں مختلف سیاسی اور انتظامی معاملات پر ہونے والی گفتگو سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیآزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے (ن) لیگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں نے پنجاب حکومت کے رویے اور انتظامی معاملات پر تحفظات پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فیصلوں اور مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا۔اجلاس کے دوران پنجاب کے رہنماؤں نے سیلاب سے پہلے اور بعد کی انتظامی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔