گوجرانوالہ میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں 50 سالہ نصرت اور 22 سالہ فریحہ کو ان کے شوہر خالد نے قتل کیا، جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ کوٹ لدھا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس سے قبل لاہور میں بھی گھریلو ناچاقی کے باعث ایک جنونی شخص عمران نے چھری کے وار سے اپنی بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھانجے رضا کو قتل کردیا تھا، واقعے کے بعد وہ بھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔