اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قرآنِ مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” انہوں نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے جنوری 1948 کے تاریخی ارشادات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ریاست کے وفادار شہری ہونے کے ناطے ہمیں خدمت، قربانی اور جان دینے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ ہم اپنی ریاست کو دنیا کی سب سے شاندار اور خودمختار ریاست بنا سکیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فتح بیان بازی سے نہیں بلکہ چیلنجوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے، اس لیے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور اخلاقی قیادت کو اپنی پہچان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ “پوسٹ ٹروتھ ایرا” میں آدھے سچ حقائق سے زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں، اس لیے عوام کو غلط معلومات کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا کیونکہ اس کے محافظ پاکستانی قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی۔