پنجاب کے گاؤں مدر شریف میں بھتیجے نے چچا کے گھر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر شرقپور شریف میں پیش آیا جہاں مقتولین میں ماں، باپ اور بیٹی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔ ملزم اور مقتولین کے درمیان گھر کے باہر مٹی ڈالنے کا تنازعہ چل رہا تھا۔ مقتولین کی شناخت خادم حسین، بشریٰ خادم اور حنا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسد ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ جلد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور اس کے بعد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔