پشاور :ئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات آج متوقع ہے۔ حلف برداری کے بعد یہ ان کی پہلی ممکنہ ملاقات ہوگی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ملاقات میں صوبائی امور، سیاسی صورتحال اور پارٹی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال متوقع ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو انتظامات کے لیے باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے یہ مراسلہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا ہے، جس میں ملاقات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے یاد رہے کہ سہیل آفریدی حال ہی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوئے ہیں، اور یہ حلف اٹھانے کے بعد عمران خان سے ان کی پہلی متوقع ملاقات ہوگی۔