(آئی ایس پی آر کے مطابق) — سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 18 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق، دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی، جہاں مزید 8 دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، جبکہ تیسری کارروائی بنوں میں کی گئی، جس میں 8 مزید دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔