ایم کیو ایم وفد کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع، گورنر سندھ اسلام آباد روانہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، اس سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ملاقات دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں شیڈول ہے۔ ایم کیو ایم کے وفد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال، گورننس کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ایم کیو ایم قیادت وزیراعظم کو کراچی اور حیدرآباد میں پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی اسکیموں کی بندش پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی بندش اور سندھ حکومت کے رویے پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اپنی سیاسی و پارلیمانی حکمتِ عملی طے کرے گی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی اسکیموں کی معطلی پر ایم کیو ایم قیادت کو شدید تحفظات ہیں اور وہ اس معاملے پر وفاقی سطح پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔