ایف بی آر کا بڑا اقدام: کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روک دی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیںڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈکوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ کوئٹہ اور پشاور زونز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر 2025-98 جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے کیونکہ کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔آرڈر کے مطابق، تمام ٹرمینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے وہ کنٹینرز جو گاڑیوں پر لوڈ ہو چکے ہیں، فوری طور پر آف لوڈ کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام گیٹ پاسز معطل کر دیے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹیشن روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ حکم اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔کسٹمز کے اس آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے۔ذرائع کے مطابق، ایس ای پی ٹی پر ٹی پی کنٹینرز کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ سینکڑوں کنٹینرز گاڑیوں پر لوڈ ہیں جبکہ متعدد کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈرائیورز بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں۔