کراچی میں سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو کچھ دیر بعد ہی فائرنگ اور چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو سینٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعد جیل کے قریب ہی نامعلوم افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بخش کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور اس نے پسند کی شادی کی تھی۔ اطلاع کے مطابق مخالفین کو پہلے ہی اس کی رہائی کا علم تھا، جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔ جیل سے باہر نکلتے ہی امیر بخش پر چھریوں اور گولیاں چلائيون ويون، جنهن سبب هو موقعي تي ئي فوت ٿي ويو۔
دوسری جانب گڈاپ کے علاقے میں ایک بنگلے سے نوجوان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید حقائق سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔