لاڑکانہ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

لاڑکانہ شہر کے رحمت پور تھانے کی حدود میں واقع گاؤں جڑیو چانڈیو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نصیبا ڈیٹھو کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا۔مقتولہ کی والدہ کلثوم ڈیٹھو کے مطابق، میری بیٹی کو اس کے شوہر ایاز ڈیٹھو نے معمولی گھریلو جھگڑے پر قتل کیا اور بعد ازاں بچوں سمیت فرار ہوگیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم نے ان کی بہو کو بھی زخمی کیا ہے۔کلثوم ڈیٹھو نے مطالبہ کیا کہ قاتل کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔