سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، پاکستان میں سونا نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے جہاں فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح، 10 گرام سونا 4972 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 78 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 58 ڈالر بڑھ کر 4198 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا چاندی کی قیمت میں بھی 90 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 5337 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 77 روپے اضافے سے 4575 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 52.50 ڈالر ریکارڈ کی گئ ماہرین کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان نے سونے کی قیمتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔واضح رہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے دوران تیزی سے بڑھ جاتی ہےصدیوں سے سونا دولت اور کرنسی کی علامت کے طور پر استعمال ہوتا آرہا ہے۔ جب سرمایہ کار دیگر اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں تو وہ اکثر سونا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی تھی۔