اسلام آباد — پاک فوج کے ترجمان دفتر آئی ایس پی آر نے بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب پوری طاقت کے ساتھ دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایسا ردِ عمل ہوگا جسے آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے موقع پر بے بنیاد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اور معرکۂ حق کے محض چند ماہ بعد ریاستی انتخاب میں فوجی بیان بازی سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے تشویشناک اقدام ہے۔ترجمان نے اسے “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ریاست کی عسکری قیادت کے سیاسی بیانات افسوسناک ہیں اور وہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کے لیے باعثِ شرماسلام آباد — پاک فوج کے ترجمان دفتر آئی ایس پی آر نے بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب پوری طاقت کے ساتھ دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایسا ردِ عمل ہوگا جسے آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے موقع پر بے بنیاد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اور معرکۂ حق کے محض چند ماہ بعد ریاستی انتخاب میں فوجی بیان بازی سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے تشویشناک اقدام ہے۔ترجمان نے اسے “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ریاست کی عسکری قیادت کے سیاسی بیانات افسوسناک ہیں اور وہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کے لیے باعثِ شرمندگی ہیں۔ کسی بھی پیشہ ور فوج کو سیاسی یا غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ اس کے سنگین نتائج جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر مرتب ہو سکتے ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت بیانیہ تشکیل دے کر من پسند تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور کہ بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے بیانات میں تضاد نظر آتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کو معرکۂ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کی پرانی بیانیہ سازی کا پردہ فاش ہو چکا ہے، لہٰذا اب بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے پڑوسیوں کے خلاف مہم جوئی کر رہا ہے۔آخر میں پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج وطن کے ہر حصے کا دفاع جانتی ہیں اور بھارتی مسلح افواج و سیاسی قائدین کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے — ہر جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔دگی ہیں۔ کسی بھی پیشہ ور فوج کو سیاسی یا غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ اس کے سنگین نتائج جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر مرتب ہو سکتے ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت بیانیہ تشکیل دے کر من پسند تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور کہ بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے بیانات میں تضاد نظر آتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کو معرکۂ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کی پرانی بیانیہ سازی کا پردہ فاش ہو چکا ہے، لہٰذا اب بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے پڑوسیوں کے خلاف مہم جوئی کر رہا ہے۔آخر میں پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج وطن کے ہر حصے کا دفاع جانتی ہیں اور بھارتی مسلح افواج و سیاسی قائدین کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے — ہر جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔