زیادہ تر پاکستانی مرد بیوفا ہیں، شادی کسی غیر ملکی سے کروں گی: سعیدہ امتیاز

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں محبت، شادی اور رشتوں کے حوالے سے کھلے دل سے بات کی۔سعیدہ امتیاز کے مطابق، رشتے میں محبت کی بنیاد احساس ہونا ضروری ہے کیونکہ ضمیر ہی انسان کو غلط راستے سے روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی مرد اپنی بیوی سے محبت کے دعوے کرتے ہیں، لیکن باہر جا کر دیگر عورتوں سے بھی وہی باتیں دہرائی جاتی ہی
شادی کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ انہیں ارینج میرج خوفناک لگتی ہے اور شادی سے پہلے شوہر اور بیوی میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی محبت اور ارینج کا امتزاج ہو: یعنی انسان خود پسند کرے لیکن معاملات گھر والوں کی رضا سے طے ہوں۔سعیدہ امتیاز کا کہنا تھا کہ ان کا شریک حیات شاید پاکستانی نہ ہو کیونکہ زیادہ تر پاکستانی مرد بیوفا ہوتے ہیں، جبکہ بیرون ملک ایسے معاملات کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورتیں بھی بعض معاملات میں قصوروار ہو سکتی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب شادی شدہ مرد ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ فوراً جواب دیتی ہیں اور گھر والوں کو اسکرین شاٹ بھیج دیتی ہیں، جس کے بعد وہ مرد دوبارہ رابطہ نہیں کرتے۔