پشاور: گھریلو تنازع، شوہر نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

پشاور خیبر پختونخوا کی راجدھانی پشاور میں ایک گھریلو تنازع کے دوران شوہر نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔چمکنی تھانے کی پولیس کے مطابق، فضل حیدر ولد شیر غنی نے مسلم سٹی کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور دو معصوم بیٹیاں میرحا اور منتہا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، اور بعد میں اس نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ موقع سے اہم شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔مقتول کی بہن زاد شیر اکرم کی مدعیت میں پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے، اور پولیس ہر پہلو سے مشترکہ تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔