خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے بھی اس انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ “جب تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باقاعدہ طور پر منظور نہیں ہوتا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طور پر درست نہیں ہوسکتا۔”دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی کے انتخاب کو منگل کے روز عدالت میں چیلنج کریں گے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ “میں علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں۔ نئے وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن کون جاری کرے گا؟ اطمینان میرا آئینی حق ہے۔ علی امین بدھ کے روز میرے پاس آئیں گے، چائے بھی پلاؤں گا اور استعفیٰ بھی منظور ہوجائے گا۔”واضح رہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس سے قبل بھی علی امین گنڈاپور کے استعفے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دفتر کو استعفے کی دو کاپیاں موصول ہوئی ہیں، جن پر موجود دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔