سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں احتجاج، دھرنے اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور ممکنہ بدامنی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن 12 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا، جس پر سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن کے دستخط موجود ہیں۔