“افغان مہمان نوازی کی قیمت اپنے خون سے ادا کی، اب ان کی واپسی کا وقت آ گیا ہے: خواجہ آصف”

اسلام آباد — دفاعی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے طالبان کو پاکستان میں پناہ دی اور اس کی وجہ سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ باوجود اس کے کہ افغان حکومت کے ساتھ طویل عرصے سے بات چیت اور وفود کا کابل آنا جانا جاری رہا، پاکستان میں کشیدگی ختم نہیں ہوئی اور سالہا سال سے ہماری فوج اور عوام اپنا خون بہا رہے ہیں۔ روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی 60 سالہ مہمان نوازی کی قیمت ہم نے اپنی قربانیوں اور خون کے نذرانوں کی صورت میں ادا کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو واپس جائیں؛ یہ مفت خور اور محتاجی کی پالیسی ختم ہونی چاہیے خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ وہ کون سے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہا رہے ہوں اور قاتلوں کو پناہ دے رہے ہوں۔ واضح رہے کہ انہوں نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے لیے نرم رویہ اور رعایت قبول نہیں کی جائے گی اور جو کوئی دہشت گردوں کو پناہ دے گا اسے حساب دینا پڑے گ