غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد اردن پہنچے، جہاں سے وہ آج گلف ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔گزشتہ رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اردن میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیلی حکام نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے دوران گرفتار کیا تھا، اب محفوظ طور پر پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیرِاعظم ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مشتاق احمد خان کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر اظہارِ تشکر کیا۔
