پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف پہنچانا علیمہ خانم کے ذمے ہے، قیادت کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق کوئی بیان نہ دیں.
بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے منتقلی کے بارے میں ہم نے سنا ہے، بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کیخلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے،انھوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ ایسے اقدامات نہ اٹھائیں، بانی کو گھٹن زدہ ماحول میں نہیں رکھا جاسکتا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مقبول لیڈر ہیں، پاکستان کو جمہوریت کی طرف لیکر جانا ہے تو یہ سلسلہ رک جانا چاہیے