70 سالہ بزرگ کو ڈاکوؤں نے اغوا کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کر دیا

لاہور : راولپنڈی سے ملتان جانے والے 70 سالہ بزرگ کو ڈاکوؤں نے اغوا کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مغوی محمود بیگ کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے نقد، دو موبائل فون اور دو گھڑیاں مانگی ہیں۔ اغوا کاروں نے محمود بیگ کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو بھی ان کے اہل خانہ کو بھیجی ہے،تھانہ مورگاہ پولیس نے مغوی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ محمود بیگ سولہ ستمبر کو گھر سے ملتان کے لیے روانہ ہوئے تھے اور 18 ستمبر تک ان کا موبائل فون مسلسل بند رہا،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں نے گڈز کمپنی کے دفتر سے دو ملازمین کو اغوا کر لیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔