مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے پاکستان کی یورپی ممالک سے فوری رابطے

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد خان سمیت تمام پاکستانیوں کی باحفاظت رہائی کے لیے ایک تیسرے یورپی ملک سے مسلسل رابطے میں ہیں،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی جانب جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی سوار تھے،ان کا کہنا تھا کہ فارن آفس کی اطلاع کے مطابق 45 فلوٹیلا میں سے 22 کو اسرائیل نے پکڑ لیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے، ہم نے یورپی ممالک کو فوری طور پر انگیج کیا ہے،نائب وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ہم نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ پاکستان اپنی پوری کوشش کر رہا ہے، یہ صرف ذاتی نہیں بلکہ اسلامی ذمہ داری ہے۔ ایک حدیث کے مطابق مسلم امہ ایک جسم کی مانند ہے۔