لاہور: جائیداد کے جھگڑے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں خونی سانحہ پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر زری عباس نامی شخص نے اپنی بہن کلثوم اور بہنوئی ثمر عباس کو گھر میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ثمر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کلثوم شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی، مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکیں،قتل کی واردات کے بعد ملزم نے ثبوت مٹانے کے لیے کمرے کو آگ لگا دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا اور زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا، تاہم وہ زندگی کی بازی ہار گئیں،افسوسناک واقعے کے وقت مقتولین کے دونوں بچے اسکول میں تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور ملزم زری عباس کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔