فلسطینی ریاست کے بغیر امن ناممکن، پیوٹن کا دوٹوک مؤقف

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ریاستی حل کی سمت پیش رفت کرتے ہیں تو روس اس اقدام کی بھرپور حمایت کرے گا،پیوٹن کے مطابق خطے کے پائیدار امن کے لیے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین کو غزہ سے اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا کے لیے ایک واضح ٹائم لائن پر متفق ہونا چاہیے تاکہ امن کی راہ ہموار کی جا سکے،روسی صدر نے امید ظاہر کی کہ اب مزید فائرنگ یا فوجی کارروائی نہیں ہوگی اور مذاکرات ہی تنازع کے حل کا راستہ ثابت ہوں گے۔