عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 3865 ڈالر پر آگیا ہے۔ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے رہ گئی ہے،ماہرین کے مطابق سونا ہمیشہ محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور اس کی قیمت سیاسی و معاشی عدم استحکام اور افراط زر کے دوران بڑھنے کا رجحان رکھتی ہے۔ تاہم اس وقت عالمی مارکیٹ میں دباؤ کے باعث قیمتیں نیچے آرہی ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت عالمی ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ قیمت مقرر کی جاتی ہے۔