روہڑی کے گاؤں امداد علی میرانی کی رہائشی صائمہ میرانی نے سکھر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا،صائمہ نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جو بالکل بے بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو انہیں کسی نے اغوا کیا ہے اور نہ ہی وہ کسی کے ساتھ بھاگی ہیں، بلکہ گزشتہ دس دن سے وہ اپنی سہیلی کے گھر اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھیں،صائمہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے ان کی مرضی کے خلاف زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے وہ ناراض ہوکر گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھیں،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کردار اور عزت کو داغدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،صائمہ نے اعلان کیا کہ اب وہ اپنے والد علی شیر میرانی کے ساتھ واپس گھر جا رہی ہیں تاکہ تمام غلط فہمیاں ختم ہوں اور اصل حقیقت سب کے سامنے آجائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ والد نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی شادی ان کی اپنی مرضی کے مطابق ہی کرائی جائے گی
