بھارتی ریاست اتر پردیش میں 75 سالہ بزرگ کی شادی کا المیہ سامنے آیا ہے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 75 سالہ بزرگ کی شادی کا المیہ سامنے آیا ہے۔ بزرگ شخص سنگرورام نے 35 سالہ خاتون سے شادی کی لیکن شادی کے اگلے ہی دن انتقال کر گئے،یہ واقعہ ضلع جونپور کے کچھمچھ گاؤں میں پیش آیا۔ سنگرورام کی پہلی بیوی ایک سال قبل چل بسی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ وہ کھیتی باڑی کرکے زندگی گزارتے تھے،اہل خانہ اور رشتے داروں نے انہیں دوسری شادی سے منع کیا تھا مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ 29 ستمبر کو انہوں نے جلال پور کی رہائشی 35 سالہ منبھاوتی سے شادی کی،دونوں نے عدالت میں نکاح رجسٹر کروایا اور بعد میں مقامی مندر میں روایتی رسومات بھی ادا کیں۔