سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاک فلسطین فورم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیل نے حراست میں لے لیا ہے،گروپ کے مطابق صرف ایک جہاز حملے سے بچ نکلا جو مبصر کشتی تھی، اس کشتی کی ذمہ داری معلومات اکٹھی کرنا اور واپس پہنچانا تھا،مبصر کشتی پر موجود مندوب سید عذیر نظامی نے اطلاع دی کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے جہاز پر اسرائیلی افواج نے کارروائی کی