مریم نواز کی دھمکیوں پر حکومتی ردعمل ناگزیر ہے، شرمیلا فاروقی

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا مریم نواز پر سخت ردعمل
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ مریم نواز دھمکیاں دیں اور ہم حکومتی بینچوں پر خاموش بیٹھے رہیں،شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ بیان بازی کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے جو اب بڑھ چکا ہے۔ مریم نواز نے غیر مناسب گفتگو کی، حکومتیں ایسے نہیں چل سکتیں کہ “میرا پیسہ اور میرا پانی” کہا جائے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی تعریف کی تھی جس پر ہمیں اعتراض تھا۔ جب ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بات کرتے ہیں تو سامنے سے سخت جملے آتے ہیں۔ ہمارے رہنما پنجاب کے حالات بیان کر رہے ہیں، سیاست نہیں کر رہے۔