حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور مقامی معاشی صورتحال کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے ردوبدل کیا جا رہا ہے