کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دوپہر کے بعد ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہے گا اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ 8 سے 10 گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، جس کے باعث پوسٹ مون سون کا سلسلہ مزید 1 سے 2 دن جاری رہنے کا امکان ہے
