ایشیا کپ 2027 بنگلادیش میں ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارت کے رویے کی سخت مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانا کھیل کے جذبے کے منافی ہے،اے سی سی ذرائع کے مطابق صدر محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی نہ لینا بھی غلط رویہ قرار دیا گیا۔ بھارتی ٹیم، مودی سرکار کی ایما پر، ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر بیٹھی۔ اس عمل پر نہ صرف عالمی کرکٹ حلقے بلکہ خود بھارت کے اندر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت دبئی میں موجود ہے۔ اس سے قبل سیاستدان ششی تھرور اور سابق کپتان کپل دیو نے بھی بھارت کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جب پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور جیتنے کے بعد ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی