ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایمل خان کو مردان سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ مریضوں کو غیر قانونی آپریشن کے دوران انستھیزیا دینے کا کام کرتا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ کارروائی ایک متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔مزید تفتیش کے بعد گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔