دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر سوالات برقرار ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔ یاد رہے کہ پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائنل کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں یہ تبدیلیاں متوقع ہیں:جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی۔فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کیے جانے کا امکان۔آل راؤنڈر ابیشیک شرما کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 41 سال بعد پہلی بار کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے شائقین اس ہائی وولٹیج میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔