پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا حارث رؤف کا جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر عائد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 21 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران حارث رؤف پر بھارت کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر ضروری اشارہ (0-6 کا اشارہ) کرنے پر ان کی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق، حارث رؤف نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ جرمانہ لگایا گیا۔ تاہم پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس جرمانے کی رقم اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب، اسی میچ میں پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان کو وکٹ لینے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منانے پر آئی سی سی کی جانب سے صرف وارننگ جاری کی گئی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ قومی ٹیم پر دباؤ کم ہو اور وہ کھیل پر پوری توجہ مرکوز رکھ سکیں۔