ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت پر فخر کا اظہار، کپتان سلمان علی آغا کا فائنل کے لیے پختہ اعتماد

دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم نے چند ماہ کے دوران کئی اہم میچز جیتے ہیں اور کھلاڑیوں کی لڑائی اور محنت قابلِ فخر ہے۔مائیک ہیسن نے خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نظم و ضبط سے کھیلتے ہوئے بہترین نتائج دیے۔ دبئی کی پچ کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں بیٹنگ تھوڑی مشکل تھی مگر ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔دوسری جانب پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کو فائنل میں اپنا کام اچھی طرح معلوم ہے اور وہ مکمل طور پر تیار ہے۔پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔