متحدہ عرب امارات میں اے آئی کے ذریعے مشہور شخصیات یا قومی علامتوں کی تصویر کشی بغیر اجازت غیر قانونی قرار

متحدہ عرب امارات کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک نیا انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) یا کسی بھی ڈیجیٹل ٹول کے ذریعے قومی علامتوں یا مشہور شخصیات کی بغیر اجازت تصویر کشی کرنا غیر قانونی ہے اور یہ اماراتی میڈیا قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔
اماراتی میڈیا کونسل نے اپنی جاری کردہ ہدایت میں کہا:”ایسی کوئی بھی تصویر، ویڈیو، یا مواد جو اے آئی کی مدد سے تخلیق کیا جائے اور جس میں عوامی شخصیات، حکومتی نمائندے یا ریاستی علامتیں شامل ہوں — اگر وہ بغیر منظوری کے شائع کی جائیں — تو ان پر قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔”مزید کہا گیا کہ:”اس قسم کی غیر مجاز ڈیجیٹل تخلیقات پیشہ ورانہ اخلاقیات، سماجی اقدار اور قومی مفادات کے خلاف ہیں، اور یہ نفرت انگیزی، کردار کشی یا جھوٹے پروپیگنڈے کا سبب بن سکتی ہیں۔”