سفر کے دوران متلی اور الٹی سے بچنے کے آسان طریقے

کیا آپ نے کبھی بس، کار یا کشتی میں سفر کے دوران متلی یا چکر محسوس کیے ہیں؟ اگر ہاں، تو یہ موشن سکنیس (Motion Sickness) ہو سکتی ہے جسے عام زبان میں “سفر کی بیماری” کہا جاتا ہے۔ اس میں متلی، چکر اور بعض اوقات الٹی بھی ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دماغ، آنکھیں اور اندرونی کان حرکت کے بارے میں مختلف سگنلز بھیجتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ سفر کے دوران کھڑکی سے باہر دیکھیں تو آنکھیں سمجھتی ہیں کہ آپ حرکت کر رہے ہیں، لیکن اگر کتاب یا موبائل استعمال کریں تو آنکھیں دماغ کو ساکن ہونے کا سگنل دیتی ہیں، جبکہ اندرونی کان جسم کی حرکت کو محسوس کرتا رہتا ہے۔ یہ تضاد متلی اور الٹی کی بڑی وجہ بنتا ہے۔عام وجوہات:دماغ اور اندرونی کان کے سگنلز میں تضاد سفر سے پہلے ذہنی دباؤ یا خوف تیز رفتاری اور گاڑی کے جھٹکے بھاری یا چکنائی والے کھانے کا استعمال
بچاؤ کے طریقے: کھڑکی سے باہر دیکھیں اور موبائل یا کتاب سے پرہیز کریں ہلکی خوراک کھائیں، سفر سے پہلے چکنائی اور مصالحہ دار کھانے سے گریز کریں تازہ ہوا لیں یا گاڑی کا اے سی استعمال کریں ادرک چبانے یا اس کی چائے پینے سے متلی کم ہو سکتی ہے آہستہ آہستہ گہری سانسیں لیں گاڑی میں اگلی نشست پر بیٹھیں تاکہ جھٹکے کم لگیں
بار بار مسئلہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے دوا استعمال کریں ماہرین کہتے ہیں کہ موشن سکنیس عام مسئلہ ہے لیکن چند احتیاطی تدابیر اپنا کر سفر کو آسان اور پُرسکون بنایا جا سکتا ہے۔